do_action( 'acm_tag', '728x90_leaderboard' );

Wednesday, August 2, 2017

زندگی میں لوگوں کی اہمیت

اگر یہ تصوّر کیا جائے کہ ہم اپنے آپ میں جی رہے ہیں،  انسانی سماج کا حصہ ہوتے ہوئے بھی دوسرے لوگوں سے بے تعلقی، تنہائی پسندی، دنیاوی امور اور سماجی روابط سے کنارہ کشی،  رشتوں کی ناقدری میں جی رہے ہیں تو یہ تصوّر کتنا عجیب لگتا ہے کہ ہماری زندگی کتنی بے رنگ و بے نور ہے۔
آغوشِ مادر سے لے کر آغوشِ قبر تک انسان دوسرے لوگوں پر منحصر رہتا ہے اور اپنے اطراف کے لوگوں میں اپنے لئے خوشی ڈھونڈتا ہے۔ بچہ والدین کے آغوش میں سکون پاتا ہے۔ اور وہی بچہ ماں باپ کیلئے آنکھوں کا نور اور دل کا سکون ہوتا ہے۔ بہن بھائی کا معصوم سا رشتہ،  ایک پَل کیلئے لڑنا اور اگلے ہی پَل ایکدوسرے کیلئے تڑپنا۔ بیوی اور شوہر کا پاکیزہ رشتہ ایکدوسرے کیلئے تسکینِ روح و تسکینِ قلب کا ذریعہ ہے،  ایک حسین رشتہ جو پیار، محبت،  اعتماد، وفا، ایثار، قربانی، درگذر، معافی جیسے بے شمار عناصر کا مرکب ہے۔اسی طرح ایک اور نا قابلِ فراموش رشتہ دوستی کا بھی ہے۔ اس عیاں سچّائی سے کوئی چشم پوشی نہیں کر سکتا کہ وہ انسان کبھی دکھی و پریشان نہیں ہو سکتا جس کے پاس اچھے اور مخلص دوستوں جیسا سرمایہ ہو۔ دوست وہ ہوتے ہیں جو خوشیوں میں ہمارے ساتھ شریک ہوتے ہیں اور مشکل وقت میں ہمیں ہمّت و حوصلہ دیتے ہیں اور ہمارے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوتے ہیں۔
زندگی کے ہر موڑ پر انسان کا نئے نئے لوگوں سے سامنا ہوتا ہے، روابط بڑھتے ہیں، کوئی خوشی کا ذریعہ بنتا ہے تو کوئی دل دُکھانے کا سبب۔ یعنی زندگی کے اتار چڑھاؤ کے ساتھ ساتھ اور وقت کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ انسان اچھے اور بُرے لوگوں کے روبرو ہوتا رہتا ہے۔ کچھ لوگ ہمارے دل و دماغ،  ہماری پسند نا پسند، ہماری خوشی و ناراضگی اور ہمارے دل کی کیفیات سے واقف ہوتے ہیں تو کوئی ناآشنا۔ اس موقع پر انور شعور کا ایک شعر یاد آتا ہے۔۔۔۔۔
زندگی میں ہر طرح کے لوگ ملتے ہیں 'شعور'
آشنائے درد و دل،  ناآشنائے درد و دل
محسن یاسین
مالیگاؤں، مہاراشٹر
Contact: +91-9822269031


No comments:

Post a Comment